0
Tuesday 17 Aug 2021 19:45

سندھ حکومت کا 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

سندھ حکومت کا 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 23 اگست سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے، تاہم صرف وہ اسکول کھلیں گے، جہاں 100 فی صد اساتذہ ویکسینیٹڈ ہوں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی، تمام ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔ سردار شاہ نے کہا کہ اسکولوں میں رینڈم پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے، اسکولوں میں مانیٹرنگ کا عمل جاری رہے گا، اس سلسلے میں ایک ورکنگ کمیٹی بنے گی جو اسکولوں کے مسائل مانیٹر کرے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق بڑے شہروں میں اسکول جانے والے بچوں کے والدین کا ویکسینیشن سرٹیفیکٹ بھی لازمی دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 949060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش