0
Sunday 22 Aug 2021 15:35

طالبان کی فتح کے بیچ مودی حکومت کو کشمیر تک رسائی بڑھانی چاہیئے، سابق آرمی چیف

طالبان کی فتح کے بیچ مودی حکومت کو کشمیر تک رسائی بڑھانی چاہیئے، سابق آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل شنکر رائے چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ جمانے سے پاکستان میں مقیم دہشتگرد گروہوں کے علاقے میں نئے سرے سے حملے کرنے کے خدشے کے درمیان مودی حکومت کو جموں کشمیر میں اپنی پہنچ بڑھانے اور لوگوں کو یہ یقین دلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا اس لئے ضروری ہے کیونکہ اس سے ہندوستان ایک سیکولر و جمہوری ملک بنا رہے گا۔ جنرل رائے چودھری جنہوں نے 1990ء کی دہائی میں کشمیر میں عسکریت پسندی کے عروج کے دوران 16 کور کی کمان کی تھی، نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے سے پُرجوش ہے اور پاکستان کشمیر پر نئے سرے سے دعوی پیش کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 949759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش