0
Tuesday 24 Aug 2021 09:03

لاہور، مفتی عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اگست تک ملتوی

لاہور، مفتی عزیزالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اگست تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے پولیس سے کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ کینٹ کچہری میں مدرسہ کے طالبعلم سے بدفعلی کے مقدمہ میں ملوث ملزم مفتی عزیرالرحمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمے کا ریکارڈ پیش نہ کیا۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ دوبارہ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 26  اگست تک ملتوی کر دی۔

ملزم عزیز الرحمان کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ پیش ہوئے۔ وکیل نے کہا کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ وہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرے۔ مفتی عزیرالرحمان نے درخواست میں موقف کیا کہ پولیس نے جھوٹی اور بے بنیاد ایف آئی آر درج کی، پنجاب فرانزک ایجنسی کی ملزم کی ڈی این اے رپورٹ بھی منفی آئی ہے۔ مفتی عزیز الرحمان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان پر امتحانی پرچے چیک کرنے کیلئے طالبعلم کو بلیک میل کرکے زیادتی کا الزام ہے۔ مفتی عزیز الرحمان نے کہا کہ انہوں نے کبھی پرچے چیک نہیں کئے، پرچے چیک کرنے کی آڑ میں بدفعلی کا الزام بے بنیاد ہے۔
خبر کا کوڈ : 950065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش