0
Wednesday 25 Aug 2021 20:25

بھارت میں نئے کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

بھارت میں نئے کورونا کیسز اور اموات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسوں اور مرنے والوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ 34 ہزار مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ بھارت میں منگل کے روز 61 لاکھ 90 ہزار 930 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 59 کروڑ 55 لاکھ 04 ہزار 593 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ ملک میں منگل کے روز 17 لاکھ 92 ہزار 755 افراد کی کورونا جانچ کی گئی، جس کے ساتھ اب تک کی گئی جانچ کی کل تعداد بڑھ کر 51 کروڑ 11 لاکھ 84 ہزار 547 ہوگئی ہے۔ بدھ کو مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت نے 37593 نئے کورونا وائرس انفیکشنز کو ریکارڈ کیا، جبکہ فعال معاملات معمولی طور پر بڑھ کر 322327 ہوگئے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میںمتاثرین کی کل تعداد 32512366 ہوگئی ہے اور 648 تازہ اموات کے ساتھ کورونا ہلاکتوں کی تعداد 435758 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 950382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش