0
Thursday 2 Sep 2021 09:43

جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان

جماعت اسلامی کا آج ملک بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے کشمیریوں، پاکستانیوں اور عالم اسلام کو بڑا نقصان ہوا ہے، سید علی گیلانی کی رحلت سے کشمیری عوام یتیم ہوگئے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو پاکستان سے عشق تھا، سید علی گیلانی نے کشمیریوں کیلئے زیادہ تر زندگی جیل میں گزاری، سید علی گیلانی کا آخری لمحے تک ایک  ہی نعرہ تھا ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کے انتقال سے تحریک آزاد ی مزید تیز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، اس حوالے سے جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کی جانب سے پورے ملک کے مسئولین کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ نماز ظہر کے بعد ملک بھر میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیا جائے۔ لاہور میں مرحوم سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ آج بروز جمعرات منصورہ لاہور میں امیر جماعت سراج الحق کی اقتداء میں ڈیڑھ بجے دوپہر ادا کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 951700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش