0
Monday 29 Aug 2011 00:05

حکومت پنجاب کی جانب سے سندھ کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی اشیاء پر مشتمل ٹرکوں کا قافلہ روانہ

حکومت پنجاب کی جانب سے سندھ کے متاثرین سیلاب کیلئے امدادی اشیاء پر مشتمل ٹرکوں کا قافلہ روانہ
رحیم یار خان:اسلام ٹائمز۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے خشک راشن پر مشتمل دوسرا امدادی قافلہ ٹھٹھہ، میر پور خاص، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو الہ خان کے اضلاع کیلئے روانہ ہو گیا، رحیم یار خان سے روانہ ہونے والے امدادی سامان میں آٹے کے تھیلے، دالیں، چاول، گھی، چینی، سرخ مرچیں، نمک اور دیگر اشیاء بھیجی گئی ہیں، اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رحیم یار خان کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سید واجد علی شاہ نے کہا کہ امدادی اشیاء وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سندھ کے سیلاب زدہ بھائیوں کے لئے عید کا تحفہ ہے، امدادی اشیاء پر مشتمل 11 ٹرک سیلاب سے متاثرہ سندہ کے 4 اضلاع کی جانب روانہ کئے گئے ہیں، جن میں 4 ٹرک ٹھٹھہ، 3 میر پور خاص اور 2،2 ٹرک ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو الہ خان اضلاع میں روانہ کئے گئے ہیں اور پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ضلع رحیم یار خان سے مزید امدادی سامان بھجوایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 95227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش