0
Monday 29 Aug 2011 00:19

کوئٹہ ایکسپریس پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 26 زخمی

کوئٹہ ایکسپریس پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 26 زخمی
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر مچھ کے قریب فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق اور چھبیس زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس پر مچھ کے قریب پہاڑی علاقے میں تیس سے زائد مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور راکٹ داغے۔ ٹرین پر حملے کا سلسلہ نصف گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں مجیب احمد، مقبول احمد اور رحیم داد سمیت پانچ افراد جاں بحق اور چھبیس مسافر زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان کی لاشیں اور زخمی سول اسپتال مچھ منتقل کر دئے گئے، جہاں چودہ زخمیوں کی حالت نازک ہے، جنہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئی اور ٹرین کو سخت حفاظتی انتظامات میں مچھ پہنچایا گیا۔


خبر کا کوڈ : 95273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش