0
Thursday 9 Sep 2021 01:02

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی
اسلام ٹائمز۔ سونے کی فی تولہ اور فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کی کمی سے 1800 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 111500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 95593 روپے ہوگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی۔ بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000 روپے کم ہے۔
خبر کا کوڈ : 952894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش