0
Thursday 9 Sep 2021 10:50

برطانیہ، کورونا سے متاثرہ ممالک کی درجہ بندی کا نظام تبدیل ہونے کا امکان

برطانیہ، کورونا سے متاثرہ ممالک کی درجہ بندی کا نظام تبدیل ہونے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وبا سے متاثرہ ممالک کی درجہ بندی کا نظام  یکم اکتوبر کو تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس تبدیلی کے پیش نظر گرین اور ایمبر کے بجائے صرف ریڈ لسٹ برقرار رہے گی۔ پاکستان برطانیہ کی ریڈ لسٹ میں تاحال موجود ہے۔ برطانیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ اپ ڈیٹ کی جانے والی ٹریول لسٹ میں بھی پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ برطانوی حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق  پاکستان سے آنے والوں پر 10 روزہ ہوٹل قرنطینہ کی پابندی لازم ہے، جس کے پیش نظر قرنطینہ میں رہنے والے افراد کو 2 ہزار پاؤنڈ کے اخراجات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ نے ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات میں بھی تقریباً 400 پاؤنڈ کا اضافہ کر دیا تھا جو قرنطینہ کرنے والوں کو خود ادا کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 952929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش