0
Friday 10 Sep 2021 20:16

علامہ شہنشاہ نقوی کی مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال 

علامہ شہنشاہ نقوی کی مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی قیادت ملاقات، اہم اُمور پر تبادلہ خیال 
اسلام ٹائمز۔ معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے اسلام میں آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر بلا جواز پابندی اور ایف آئی آرز کی مذمت کی گئی، اس موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مکتب اہلبیت علیہ السلام کو دیوار سے لگانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم داخلی وحدت کو یقینی بنا کر اسلام اور پاکستان دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ملاقات میں مسنگ پرسنز کمیٹی کے مرکزی رہنماء علامہ سید احمد اقبال رضوی اور علامہ حیدر عباس عابدی نے مسنگ پرسنز کی صورت حال پر خصوصی بریفنگ دی، فیملیز کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ تمام روابط کو بروئے کار لاتے ہوئے شیعہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ پہلی ترجیح کے طور پر حل کروانے کی کوشش جاری رکھی جائیگی۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، رکن شوریٰ عالی علامہ حیدر عباس عابدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 953160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش