0
Saturday 11 Sep 2021 09:28

لبنان میں ایک سال سے زائد ڈیڈلاک کے بعد حکومت بنانے پر اتفاق

لبنان میں ایک سال سے زائد ڈیڈلاک کے بعد حکومت بنانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ لبنان میں 13 ماہ کے ڈیڈلاک کے بعد بلآخر حکومت کی تشکیل کا معاہدہ طے پا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنانی رہنماؤں نے جمعے کے روز نجیب میقاتی کی قیادت میں 24 وزرا پر مشتمل حکومت کی تشکیل پر اتفاق کیا۔ صدارتی حکم نامے کے مطابق وزیراعظم نجیب میقاتی اور صدر میشل عون نے اسپیکر پارلیمنٹ کی موجودگی میں حکومت کی تشکیل کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان میں ایک سال سے زائد عرصے تک باضابطہ حکومت کا قیام نہ ہونے سے معاشی حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ حکومت کے تشکیل کے معاہدے کے موقع پر نجیب میقاتی میڈیا سے گفتگو کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی خراب ہے مگر ہم لبنانی متحد ہوتے ہیں تویہ ناممکن نہیں، ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھوں کو تھامنا ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ متحد، پر امید اور عزم کے ساتھ کام کریں گے
خبر کا کوڈ : 953241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش