0
Tuesday 14 Sep 2021 15:29

اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے، عثمان بزدار

اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس اور اپوزیشن کے احتجاج پر اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، پارلیمنٹ کے 3 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت نے اپنے خطاب میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے غیر پارلیمانی اور غیر جمہوری رویے کا مظاہرہ کیا۔

نااہل اپوزیشن نے اس اہم موقع پر بھی پوائنٹ اسکورنگ کی کوشش کی، شور مچا کر اپوزیشن عناصر نے اخلاقی دیوالیہ پن کا ثبوت دیا، اپوزیشن جماعتوں کا اخلاق سے گرا رویہ قابل مذمت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گذشتہ روز پارلیمنٹ میں پاکستان کی ناکام ترین اپوزیشن نے پارلیمانی روایات کی دھجیاں اڑائیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن سےخطاب قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا شور مچانا ان کی مایوسی اور بے بسی کو ظاہر کرتا ہے، اپوزیشن کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے اور یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 953777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش