0
Tuesday 14 Sep 2021 18:04

درجنوں کتابوں کے مولف و مترجم علامہ محمد علی فاضل انتقال کرگئے

درجنوں کتابوں کے مولف و مترجم علامہ محمد علی فاضل انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ متعدد کتابوں کے مولف اور مترجم علامہ محمد علی فاضل انتقال کرگئے۔ وہ گذشتہ ماہ سے علیل تھے۔ گذشتہ رات اسلام آباد میں بقضائے الہیٰ انتقال کرگئے۔ علامہ محمد علی فاضل شیخ الحدیث، مفسر قرآن، محقق، مترجم اور معروف شیعہ عالم دین تھے۔ انہوں نے ایران میں دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے آبائی علاقہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں ایک عظیم الشان مدرسہ جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی بنیاد رکھی، جہاں سے فارغ التحصیل علماء کرام پاکستان کے طول و عرض میں مصروف عمل رہے۔ آپ جامعۃ الکوثر کے معلم بھی رہے۔ آپ کی معروف کتابوں میں تفسیر معین اور کاروانِ شہادت منزل با منزل  شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953803
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش