0
Monday 29 Aug 2011 20:31

اسلام آباد،دہشت گردی کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد،دہشت گردی کی سازش ناکام، 2 دہشتگرد گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پولیس ترجمان کے مطابق، دونوں مبینہ دہشتگرد وزارت خزانہ کے نائب قاصد، سردارعلی خٹک کے بھائی ہیں۔ انہیں پہلے سے گرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ دہشت گرد پمز اسپتال میں کچھ عرصہ قبل زیر علاج اہم شخصیت پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی شریک رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کی گرفتاری اب ظاہرکی گئی ہے جبکہ دو ہفتے قبل حساس اداروں نے اپنی تفتیش مکمل ہونے پر انہیں پولیس کے حوالے کیا تھا۔ جمعہ کے روز گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کے ساتھ تعلق ظاہر کرتا ہے دہشتگرد جہاں یوم القدس کے جلوسوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے وہیں وہ عید کے اجتماعات کو نشانہ بنانے کی تیاری میں بھی مصروف تھے۔ اسلام آباد پولیس نے مبینہ دہشتگردوں کی گرفتاری کو بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ 
عید الفطر پر اسلام آباد میں دہشتگردی کی سازش ناکام ہو گئی۔ تھانہ نیلور کے علاقے سے دو دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق نوشہرہ سے ہے اور انکی عمر پچیس سے اٹھائیس برس ہے۔ ملزموں کو چند روز قبل گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے اسلحہ اور بارودی سامان برآمد ہوا ہے۔ ملزموں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کر کے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 95460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش