0
Tuesday 21 Sep 2021 19:48

مقبوضہ کشمیر کے 50 فیصد کورونا کیسز ضلع سرینگر سے نکل رہے ہیں، انتظامیہ

مقبوضہ کشمیر کے 50 فیصد کورونا کیسز ضلع سرینگر سے نکل رہے ہیں، انتظامیہ
اسلام ٹائمز۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے کہا کہ کووڈ 19 کے کل مثبت معاملات میں سے 50 فیصد سرینگر سے آرہے ہیں اور اگر شہر میں کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیں کیا گیا تو انتظامیہ دوبارہ سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے مناسب رویے میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت انتظامیہ کو کووڈ 19 وائرس کی زنجیر توڑنے کے لئے سرینگر میں سخت اقدامات کرنے پر مجبور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کرنا علامتی ہے کیونکہ اس کا مقصد یہ دیکھنا تھا کہ COVID-19 سے متعلقہ مشوروں اور ہدایات کے نفاذ، جن میں فیس ماسک کا استعمال، مختلف کاروباری اداروں اور دیگر عوامی مقامات پر سماجی دوری کو برقرار رکھنا شامل ہے، پر عمل ہورہا ہے یا نہیں۔

اس موقع پر ڈی سی نے تاجروں، پیدل چلنے والوں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بات چیت کی اور ان سے کہا کہ وہ عوامی تحفظ اور صحت کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے سرینگر کے لوگوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے  تعاون کرنے اور کووڈ 19 کے ایس او پیز، ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔ ڈی سی نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ دوسروں کو متاثر کرے اور جو لوگ ماسک نہیں پہنتے اور بڑے اجتماعات سے گریز نہیں کرتے ہیں انہیں قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دورے کے دوران ڈی سی نے کچھ دکانداروں اور پیدل چلنے والوں کو چہرے کے ماسک فراہم کئے جو بغیر ماسک کے تھے۔ انہوں نے انہیں مشورہ بھی دیا اور انتباہ دیا کہ وہ مستقبل میں ماسک پہننے کے حوالے سے محتاط رہیں اس کے علاوہ انفیکشن سے بچنے کے لئے کووڈ مناسب رویہ اپنائیں۔ ضلع سرینگر میں کووڈ 19 کے مثبت کیسز میں اضافے کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر محمد اعزاز اسد نے شہر کے مختلف بازاروں کا معائنہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 955009
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش