0
Tuesday 21 Sep 2021 23:55

کسی بھی ادارے کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اختیار وسائل اور نیت کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

کسی بھی ادارے کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اختیار وسائل اور نیت کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی، ترجمان حکومت سندھ اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اختیار وسائل اور نیت کی ضرورت ہے، کے ایم سی اب اصلاحات کی طرف جا رہی ہے، اسٹیٹ، لینڈ اور دیگر محکموں کا ریکارڈ آن لائن کردیا ہے، ادارے میں بہتری کے لئے شفافیت لا رہے ہیں، اختیارات کا رونا رونے کے بجائے کے ایم سی کی اصل پوزیشن واضح کروں گا اور بتاؤں کا کہ اصل مسئلہ نیت کا ہے، ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کے ایم سی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے، مالی استحکام کے بغیر کوئی ادارہ کام نہیں کرسکتا، سیاست کرنے نہیں آیا، اپنے مینڈیٹ کے مطابق اس شہر کے لئے کچھ کرنا چاہتا ہوں، کراچی والے تختیوں کو نہیں کام کو دیکھتے ہیں، جب تک شفافیت نہیں ہوگی جتنے بھی پیسے آجائیں فائدہ نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی افضل زیدی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بار بار کہا جاتا رہا کہ اختیارات کا فقدان ہے جبکہ اختیارات کا نہیں نیت کا فقدان تھا، میرے پاس تین راستے ہیں، وفاقی حکومت سے مدد مانگوں، صوبائی حکومت سے مانگوں یا کے ایم سی کے حوالے سے اپنے حق پر کھڑا رہوں، پرامید ہوں کہ میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس کی بجلی کے بلوں میں وصولی کے لئے وفاقی حکومت اور دیگر ادارے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے اور عدالتیں کے ایم سی کے ریونیو معاملات میں اسٹے دینے سے قبل کے ایم سی کا نقطہ نظر سن کر فیصلہ دیں گی۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کی ویب سائٹ پر ای ڈپارٹمنٹ کے عنوان سے محکمہ اسٹیٹ، محکمہ لینڈ، چارجڈ پارکنگ، پارکس اور ٹرمینلز کے متعلق تمام ریکارڈ ڈال دیا گیا ہے اور شہری دیکھ سکتے ہیں کہ کے ایم سی کے پاس کتنی زمین، پلاٹس، مارکیٹیں، دکانیں، چارجڈ پارکنگ سائٹس ہیں اور ان کے الاٹیز کون ہیں اور کب الاٹ کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 955064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش