0
Thursday 23 Sep 2021 01:16

زمین کے تنازع پر بھتیجے نے 2 پھوپھیوں کو قتل کر دیا

زمین کے تنازع پر بھتیجے نے 2 پھوپھیوں کو قتل کر دیا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں زمین کے تنازع پر نوجوان نے اپنی دو سگی پھپھیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم دلاور نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کی، جس سے دو خواتین موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کی موجودگی میں ریسکیو 1122 نے 55 سالہ شہلا بی بی اور 58 سالہ زہرہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجر خان منتقل کر دیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 955269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش