0
Sunday 26 Sep 2021 22:50

قدس شریف اور مغربی کنارے میں صہیونی فورسز کا حملہ، پانچ جوان شہید

قدس شریف اور مغربی کنارے میں صہیونی فورسز کا حملہ، پانچ جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق آج اتوار 26 ستمبر 2021ء کی صبح غاصب صہیونی رژیم کی سکیورٹی فورسز نے قدس شریف اور مغربی کنارے پر جارحیت کرتے ہوئے کئی فلسطین جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ اس بارے میں غاصب صہیونی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کی نئی شاخ بنانے کی کوشش کی جا رہی تھی اور ہم نے حماس کے اس نیٹ ورک پر حملہ کیا ہے۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطین پر راکٹ حملوں کا خطرہ بھی ظاہر کیا ہے۔ شہید ہونے والے فلسطینی جوانوں میں سے تین قدس شریف جبکہ دو دیگر مغربی کنارے میں شہید ہوئے ہیں۔ فلسطینی ویب سائٹ "الرسالہ" نے مقامی ذرائع کے بقول لکھا کہ قدس شریف کے شمال مغرب میں واقع بیت عنان قصبے میں دو فلسطینی جوان غاصب صہیونی رژیم کی اسپشل فورسز کی فائرنگ میں شہید ہوئے ہیں۔
 
ویب سائٹ عرب 48 نے بھی لکھا ہے کہ غاصب صہیونی فورسز اور فلسطینی جوانوں کے درمیان مسلح جھڑپیں انجام پائی ہیں جن میں چند صہیونی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے کئی حصوں میں مسلح فلسطینی جوانوں نے غاصب صہیونی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ جھڑپیں کفردان، یعبد، برقین، الیامون اور جنین میں انجام پائی ہیں۔ صہیونی فورسز نے کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے ان جھڑپوں میں دو صہیونی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے جن کی حالت نازک ہے۔ حال ہی میں صہیونی فوج کی مشہور بریگیڈ "گولانی" کے چیف کمانڈر نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں فلسطینی جوانوں کی مسلح مزاحمت پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس جدید قسم کا اسلحہ موجود ہے جو ہمارے لئے شدید خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 955889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش