0
Monday 27 Sep 2021 15:49

نون لیگ اب 2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید

نون لیگ اب 2 نہیں 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ فاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اب 2 کے بجائے 3 دھڑوں میں تقسیم ہوگی۔ وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جا رہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جا رہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لا رہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کر رہے ہیں، نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہے، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کو ضمانت دیتے ہیں کہ 2023ء کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں جو اچھی بات  ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف ہوں گے، ملک میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے، (ن) لیگ جب الیکشن میں جائے گی اس وقت ایک نیا سیاسی ماحول ہوگا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ  انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی، شہباز شریف کے خاندان میں وراثت کی لڑائی چل رہی ہے، وہ اپنے لئے دم درود کرائیں، مسلم لیگ (ن) کو 2 کی بجائے 3 گروپ بنتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، (ن) لیگ کے گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھی بات ہے۔
خبر کا کوڈ : 955997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش