0
Tuesday 28 Sep 2021 19:02

صہیونی جارحیت کی صورت میں مغربی کنارے اور جنین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسلامک جہاد

صہیونی جارحیت کی صورت میں مغربی کنارے اور جنین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسلامک جہاد
اسلام ٹائمز۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم اسلامک جہاد کے سیاسی رہنما خالد البطش نے گذشتہ چند دنوں کے دوران قدس شریف اور مغربی کنارے میں صہیونی فورسز کے جارحانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد سیف القدس معرکے میں ذلت آمیز شکست کے بعد کھویا ہوا وقار اور اقتدار بحال کرنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں مغربی کنارے کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا: "صہیونی حکام بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں کہ چاہے غزہ کی پٹی ہو چاہے مغربی کنارہ ہو، ہم انہیں فلسطینیوں کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔"
 
اسلامک جہاد کے سیاسی رہنما خالد البطش نے مزید کہا: "مغربی کنارے میں متعدد جارحانہ اقدامات انجام دینے سے صہیونی رژیم کا مقصد فلسطینیوں کو دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے سے روکنا اور اس خطے میں جہادی جذبے کو ختم کرنا ہے۔" انہوں نے کہا: "اس وقت مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے اندر جہادی جذبہ پیدا ہو چکا ہے جسے صہیونی حکمران کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی صورت میں جنین اور مغربی کنارہ تنہا نہیں ہو گا۔" خالد البطش نے اسلامی مزاحمت کے مجاہدین کی جانب سے صہیونی انٹیلی جنس ادارے شاباک کے نئے سربراہ کی شناخت فاش کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے نتیجے میں شاباک کا نیا سربراہ ایک عام سیاست دان کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش