0
Monday 11 Oct 2021 20:50

بھارت میں ہلاکت خیز کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھکر 98 فیصد

بھارت میں ہلاکت خیز کورونا سے شفایابی کی شرح بڑھکر 98 فیصد
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں ہلاکت خیز عالمی وباء کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی اور اس بیماری کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98 فیصد ہوگئی ہے۔ دریں اثناء اتوار کو ملک میں 46 لاکھ 57 ہزار 679 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 95 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار 373 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ آج صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 18132 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی، جس سے متاثرین کی تعداد تین کروڑ 39 لاکھ 71 ہزار 607 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا 21563 مریضوں کی صحتیابی کے بعد شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 32 لاکھ 93 ہزار 478 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3624 سے گھٹ کر دو لاکھ 27 ہزار 347 رہ گئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 193 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 450782 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 958194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش