0
Tuesday 12 Oct 2021 23:22

جماعت اسلامی سندھ کے تحت میلاد النبیؐ اور سیرت النبیؐ کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے

جماعت اسلامی سندھ کے تحت میلاد النبیؐ اور سیرت النبیؐ کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت ماہ مبارک ربیع الاول میں کراچی تا کشمور صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر میلاد النبیؐ اور سیرت النبیؐ کے پروگرامات منعقد کیے جائیں گے۔، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ، اسداللہ بھٹو ، راشد نسیم، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، صوبائی امیر محمد حسین محنتی، علماء و مشائخ کونسل کے مرکزی صدر میاں مقصود احمد اور دینی اسکالرز خطاب کریں گے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس حوالے سے جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی سمیت صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں سیرت النبیؐ و میلاد النبیؐ کے اجتماعات و جلسے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ تین روزہ اور 5 روزہ محسن کائنات کانفرنس کا بھی انعقاد کیا جائے گا، جس میں روزانہ کے بنیاد پر مقررین عوام کو پیغام مصطفیٰ (ص) سے آگاہ کریں گے۔

جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ سیرت مصطفیٰﷺٰ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، عشق مصطفیٰ (ص) کا تقاضا ہے کہ نظام مصطفیٰ کی جدوجہد کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ذمہ داروں پر زور دیا کہ ماہ مبارک میں ہر حلقہ و مقام پر سیرت النبیؐ کے پروگرام کا انعقاد اور بھرپور عوامی شرکت کو یقینی بنایا جائے، عوام کو بتایا جائے کہ فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت سے نجات اور نظام مصطفیٰ کے نفاذ میں ہی تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔
خبر کا کوڈ : 958412
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش