0
Thursday 1 Sep 2011 14:37

کرم ایجنسی، مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 افراد شہید

کرم ایجنسی، مسافر گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، 7 افراد شہید
پارہ چنار:اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی میں مسافر گاڑی پر شدت پسندوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے، مقامی طوری قبائل اور طالبان کے مقامی حمایت یافتہ شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
علی زئی سے ہمارے نمائندے کے مطابق عید کے موقع پر اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے ملنے کی غرض سے پاراچنار سے علی زئی جانے والے مسافروں پر آڑاولی کلی کے طالبان نواز شرپسندوں نے مخی زئی کے علاقے میں حملہ کیا۔ اور انکی فائرنگ سے گاڑی میں سوار سات افراد شہید جبکہ ڈرائیور شمیم علی معجزانہ طور پر بچ گئے۔ شہید ہونے والوں میں ڈرائیور شمیم علی کے دو بیٹوں کے علاوہ عالَم کربلائی، زاھد حسین، سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹر میر عالم خان کے بھائی گلزار حسین اور ہنگو ابراہیم زئی کا ایک باشندہ شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والے 6 افراد کا تعلق طوری کے ذیلی قبیلہ علیزئی سے ہے۔ اور تمام کے تمام تحصیل علی زئی لوئر کرم کے باشندے ہیں۔ شہید ہونے والے ایک شخص کا تعلق ہنگو کے نواحی علاقے ابراہیم زئی سے ہے جو دہشتگردی کا نشانہ بننے والے افراد کے کاشتکار تھے۔ اور انہی کے ساتھ علی زئی میں رہائش پذیر تھے۔
فائرنگ کی آواز سن کر اطراف میں موجود طوری قبیلے کے دیہات ٹنگئے اور مینگک کے مسلح افراد نے حملہ آوروں کو نرغے میں لیا۔ مگر دہشتگردوں نے چونکہ ایک جامع منصوبہ کے تحت یہ آپریشن انجام دیا تھا چنانچہ دریائے کرم کے اس پار حملہ آوروں کے گاوں "آڑاولی استر کلی" کے باشندوں نے متفقہ طور پر اپنے افراد کو بچانے کے لئے بڑے ہتھیار کے ساتھ حملہ کیا اور یوں طرفین کے درمیان تقریبا چار گھنٹے کی شدید لڑائی کے بعد حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 95845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش