0
Wednesday 13 Oct 2021 22:09
داخلی و خارجی محاذوں پہ حکومت ناکام

ڈی آئی خان، مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

ذاتی مفادات کیلئے حکومت نیب آرڈیننس میں من پسند ترامیم کر رہی ہے
ڈی آئی خان، مہنگائی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کی ہدایت پہ مہنگائی کے خلاف خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر انجینیر شاہی خان شیرانی، ضلعی صدر عمر خطاب شیرانی ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری خان ولی مسعود ایڈوکیٹ، تحصیل صدر تیمور خان مروت ایڈووکیٹ سمیت اے این پی کے کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں اے این پی کے پرچم اور بینر و کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پہ حکومت اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب صدر انجنیئر شاہی خان شیرانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت تبدیلی کے نام مسلط کی گئی، ملک بھر میں مہنگائی بیروزگاری کرپشن اور بد امنی کا بازار گرم ہے۔ گیس اور بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ عروج پر ہے۔ عمران نیازی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے خودکشیوں پر مجبور کر رہا ہے۔ انجنیئر شاہی خان شیرانی نے کہا نیب کو حکومت کی لونڈی بنا دیا گیا ہے اور ذاتی مفادات کیلئے نیب آرڈیننس میں غیر آئینی طور پر من پسند ترامیم کی جا رہی ہیں۔ داخلی اور خارجی محاذوں پر حکومت ناکام ہے، عوامی نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ ہے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائے گا، عوام کو کم کھانے کا وعظ دینے والے ملک کے خزانے کو باپ کا مال سمجھ کر لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان نے پشتونوں کو دہشت گردی کا لقب دیکر پشتونوں کی قربانی کو خاک میں ملا دیا ہے، لاکھوں پشتون دہشت گردی میں  شہید ہوئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 958568
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش