0
Friday 15 Oct 2021 23:39

عشرہ رحمت اللعالمین کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہائوس گلگت تین روز تک عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

عشرہ رحمت اللعالمین کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہائوس گلگت تین روز تک عوام کیلئے کھولنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عید میلاد النبی(ص) کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہائوس گلگت عوام کیلئے تین روز تک کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ جی بی کے ترجمان علی تاج کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں وزیر اعلی ہاوس گلگت کے دروازے عشرہ رحمت اللعالمین (ص) کے پرمسرت موقع پر عوام الناس کے لئے 16 اکتوبر کی صبح سے 19 اکتوبر عید میلاد النبی (ص) کے مبارک و بابرکت دن کے اختتام تک کھلے رہیں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ عشرہ رحمت اللعالمین کے ان اہم ایام کو خصوصی مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی جانب سے مستحقین میں لنگر، مٹھائیاں اور  راشن تقسیم کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 958901
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش