0
Saturday 16 Oct 2021 00:03

پاراچنار، سڑکوں کی تعمیر میں سست روی، عوام کو شدید مشکلات

پاراچنار، سڑکوں کی تعمیر میں سست روی، عوام کو شدید مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں سڑکوں کی تعمیر میں متعلقہ حکام کی جانب سے سست روی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی عشروں بعد شہر اور اطراف میں سڑکوں کی تعمیرات جاری ہیں، مگر آدھ کلو میٹر روڈ کی پختگی پر کئی کئی مہینے صرف کئے جاتے ہیں، جس کے باعث شہری پریشانی کا سامنا کررہے ہیں۔ مریضوں کو ہسپتال لیجانے اور بچوں کو سکول لیجانے میں دشواری کا سامنا ہے اور گرد و غبار سے شہری خصوصاً سکول کے بچے بیمار پڑ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک طرف سڑک کی تعمیر سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں، وہاں سڑکوں کے میٹریل بھی ناقص استعمال کئے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بار بار آگاہ بھی کیا گیا ہے، مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ اور دیگر ذمہ دار حکام سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 958907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش