0
Saturday 16 Oct 2021 21:46

افغانستان میں دہشتگردی کے سانحات کیخلاف سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا، علامہ باقر زیدی

افغانستان میں دہشتگردی کے سانحات کیخلاف سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائیگا، علامہ باقر زیدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو جامع مساجد میں خودکش حملوں اور سینکڑوں نمازیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کل 17 اکتوبر 2021ء بروز اتوار سندھ بھر میں پرامن یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی کے واقعات باعث تشویش ہیں، ایک ہفتے کے دوران دو جامع مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں خودکش حملے اور ان حملوں میں 150 سے زائد نمازیوں کے سفاکانہ قتل عام پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے تحت کل سندھ کے تمام اضلاع میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، جس میں عالمی دہشت گرد گروہ داعش اور ان کے تخلیق کار امریکہ و اسرائیل کے خلاف نفرت کا اظہار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 959042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش