0
Sunday 17 Oct 2021 12:28

مریم دھوبی گھاٹ پر فوج کو زیر بحث نہ لائیں، شیخ رشید

مریم دھوبی گھاٹ پر فوج کو زیر بحث نہ لائیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مریم نواز یاد رکھیں کہ دھوبی گھاٹ اور موچی دروازے پر فوج کو زیر بحث لائیں گی تو سیاست میں بھی ان کے ساتھ دھوبی گھاٹ والا سلوک ہو گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مریم نواز کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اداروں اور سربراہوں کا نام لینا کم عقلی ہے، جوڈو کراٹے اور سیاسی اکھاڑ پچھاڑ کر کے وہ اپنی سیاسی قبر کھودیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کہیں نہیں جا رہے وہ پانچ سال پورے کریں گے، نواز شریف پلان کر کے لندن گئے وہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ڈالر کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ افغان حالات کو قرار دیا، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کافی بڑی تعداد میں ڈالر افغانستان گیا ہے، چار پانچ کرنسی ایکسچینج کا آڈٹ کرا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان منتخب نہيں سلیکٹڈ ہے، ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے جمہوری رویہ اپنایا ہوتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پنڈورا پیپرز میں عمران خان کی جماعت اول نمبر پر آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 959135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش