0
Sunday 17 Oct 2021 14:06

لاہور، جامعہ نعیمیہ سے عیدمیلادالنبی(ص) کا جلوس برآمد

لاہور، جامعہ نعیمیہ سے عیدمیلادالنبی(ص) کا جلوس برآمد
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں بزم نعیمیہ اور نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی (ص) کے سلسلے میں دارالعلوم جامعہ نعیمیہ سے دربار بی بی پاکدامنؒ تک جلوس نکالا گیا۔ جلوس کے شرکاء پورے راستے میں ’’سرکار کی آمد، مرحبا مرحبا‘‘ کے نعرے لگاتے رہے ۔ عید میلادالنبی(ص) کے جلوس کی قیادت مفتی قیصر شہزاد نعیمی اور مفتی عمران حنفی نے کی۔ جلوس جامعہ نعیمیہ سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچا تو شہریوں کی جانب سے شرکائے جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

لاہور پریس کلب سے ہوتا ہوا یہ جلوس دربار بی بی پاکدامنؒ جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں جامعہ نعیمیہ کے طلباء اور سول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ جلوس کے روٹ پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اس موقع پر مفتی عمران حنفی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ایمان کی تکمیل ہے، تاجدار کائنات سے عشق ہماری زندگی سے بڑھ کر ہے۔
خبر کا کوڈ : 959149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش