0
Sunday 24 Oct 2021 14:10

کراچی، لڑکی کو بدنام، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن گرفتار

کراچی، لڑکی کو بدنام، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ نے سکھر، لاڑکانہ اور کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں پورنو گرافی اور خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر، ایف آئی اے سائبر کرائم زون سندھ عمران ریاض کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران خاتون سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ عمران ریاض کے مطابق ایک اور کارروائی میں کراچی سے لڑکی کو بدنام، ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث بھائی بہن کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان میں آدرش بخاری اور دانیہ شامل ہیں۔ ملزم آدرش اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانے میں ملوث ہے، جبکہ اس کی بہن ملزمہ دانیہ اپنی سابقہ بھابھی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھی۔ سکھر سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 4 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی، جن میں قاسم، ہیبت خان، شاہد اور فراز شیخ شامل ہیں۔ ملزمان نے کم عمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور بچے سے زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل کی، ملزمان مقامی گلوکار کو بدنام کرنے کے واقعے میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 960268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش