0
Sunday 22 Feb 2009 15:15

ڈیرہ آئی خان کے سانحہ پرتین دن عام سوگ کا اعلان

ڈیرہ آئی خان کے سانحہ پرتین دن عام سوگ کا اعلان
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے دھشتگردانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتےہوئے پاکستان میں تین دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے ۔  علامہ سید ساجد علی نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے حملے کو بزدلانہ کاروائي قراردیتےہوئے کہا کہ یہ سامراج کی سازش ہے اور وہ اس طرح پاکستان میں فرقہ وارانہ دہشتگردی پھیلانا چاہتاہے ۔ یاد رہے جمعے کےدن شیعہ عالم دین شیرزمان خان کے جلوس جنازہ میں ایک خود کش حملہ ہوا تھا جسمیں چالیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے  مولانا شیر زمان کو دہشتگردوں نے جمعرات کو شہید کیا تھا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے سانحے کے بعد کراچی، لاھور، راولپنڈی ،پشاور اور کوئٹہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔مظاہرین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے پرچم نذر آتش کئے ۔ مظاہرین نے حکومت سے پرزورمطالبہ کیا کہ دہشتگردانہ حملوں کے ذمہ داروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔ پاکستان کے کے وفاقی وزیر غلام احمد بلورنے بھی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ اسلام کوبدنام کرنے کے لئے اس طرح کے اقدامات کئے جارہے ہیں انھوں نے ریڈیو تہران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ خوددہشت گردی کا شکار ہے اور وہ اس طرح کے واقعات کوروکنے  میں ناکام رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں کرفیو لگاہوا ہے اور شہر میں فوج ،پولیس اور فرنٹیر کور کو تعیینات کردیا گياہے ۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ سرحد کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کی کئي کاروائیوں میں متعدد لوگ مارے گئے ہیں ۔
خبر کا کوڈ : 962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش