0
Tuesday 9 Nov 2021 19:22

لاہور، تحریک لبیک کے کارکنوں کو اپنے قائد کا انتظار ہے، علامہ شفیق امینی

لاہور، تحریک لبیک کے کارکنوں کو اپنے قائد کا انتظار ہے، علامہ شفیق امینی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک کی قیادت نے کارکنوں کو مرکز میں جمع رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آج صبح مرکزی شوریٰ کے اراکین کی جانب سے کارکنوں کو مرکز پہنچنے کی ہدایات کی گئی تھیں۔ تحریک لبیک کی مرکزی شوریٰ کے رکن علامہ شفیق امینی کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان مرکز کے باہر کارکنان قائد حافظ سعد حسین رضوی کے انتظار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک ایک بڑی جماعت تھی اور ہمیشہ رہے گی، کالعدم کا ٹائٹل ہٹنے کے بعد تحریک لبیک پاکستان بہتر طریقے سے مذہبی و سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے پچاس فیصد مطالبات منظور کر لئے ہیں، اب ہم اپنے قائد کے استقبال کیلئے یہاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جتنے بھی کارکن ہیں، وہ اپنے قائد کا دیدار کرکے ہی واپس اپنے گھروں کو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 962815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش