0
Friday 12 Nov 2021 23:24

آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریب عوام کو مزید پریشان اور مشکلات میں نہیں دیکھ سکتے، حکومت بجلی و گیس کے نرخوں اور ضرورت اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی کا اعلان کرے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غریب کو ریلیف دیئے بغیر ملک معاشی طور پر ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا، غریب مزدور ہی دن رات محنت مزدوری کرکے ملک کے معاشی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر ملک عدم استحکام کا شکار ہے اور حکمران طبقہ معیشت کو روبصحت کرنے کی بجائے قرضے لینے میں مصروف ہے، عوام سے کئے گئے وعدے اور دعوئے کرنے والے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں اور غریب کسمپرسی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیا جائے، حکمران معاشی پالیسیوں کو عوام دوست بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں سے غربت بڑھے گی اور مہنگائی میں بھی اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، معاشی اصلاحات غربت میں خاتمے اور روپے کی قدر کو مستحکم بنانے کیلئے ترکی کو آئیڈیل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوس ممالک پر نظر ڈالیں تو وہ معاشی طور پر ہم سے بہت زیادہ مضبوط و مستحکم ہیں، حکومت قومی معاشی پالیسی مرتب کرنے کیلئے اپوزیشن اور بڑی قومی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس بلائے۔
خبر کا کوڈ : 963329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش