0
Sunday 4 Sep 2011 23:17

امریکی غلامی نامنظور ملک گیر ریفرنڈم، پاکستان توڑنے والی قوتوں کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا، جماعت اسلامی

امریکی غلامی نامنظور ملک گیر ریفرنڈم، پاکستان توڑنے والی قوتوں کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا، جماعت اسلامی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت گلشن اقبال میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت 30 ستمبر کو امریکی غلامی نامنظور ملک گیر ریفرنڈم پاکستان توڑنے والی قوتوں کے لئے نوشتہ دیوار ثابت ہوگا۔ اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ قوم امن و خوشحالی کے لئے نا اہل اور مفاد پرست حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے اور درحقیقت ملک کے مسائل کے حل کے لئے جماعت اسلامی ہی نجات ہندہ ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا کے الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے اور ملک دشمن سیاسی جماعت کے سیاہ کرتوتوں کو منظر عام پر لایا جائے۔
محمد حسین محنتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے اتحادی جماعتوں کے ساتھ قومی مفاہمت کے نام پر خونی مفاہمت کے معاہدوں پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا جماعت اسلامی کی رابطہ عوام مہم ملک کے استحکام کے لئے ہے، قوم ہمارا ساتھ دے۔ ڈاکٹر واسع شاکر نے مطالبہ کیا کہ شہر قائد سے بدامنی ختم کرنے کے لئے دو سال قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرسن کے فیصلوں پر عمل کیا جائے۔ نصر اللہ شجیع کا کہنا تھا کہ قاتل گورنر کی موجودگی میں سندھ میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا۔ ضلعی امیر اسامہ رضی نے اپنے خطاب میں کہا کہ 30 ستمبر کو کراچی میں لاکھوں کی تعداد میں پر امن شہری ظلم کے خلاف گھروں سے نکل کر جماعت اسلامی کے ریفرنڈم کو کامیاب بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 96391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش