0
Monday 22 Nov 2021 21:35

جمہوریت کی دعویدار حکومت میں ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، جماعت اسلامی

جمہوریت کی دعویدار حکومت میں ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جمہوریت کی دعویدار حکومت میں ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، ہر طرف ظلم کا راج، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، جماعت اسلامی نبی مہربان کے مشن کو آگے بڑھانے کی جدوجہد کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ الاسلامیہ بدین میں جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں تنظیمی، سیاسی سرگرمیوں کی کارکردگی سمیت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ عوام بنیادی حقوق اور فوری انصاف سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے حکومت اور انصاف فراہم کرنے والے اداروں سے ان کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود جن لوگوں نے عدلیہ کی آزادی و خودمختاری کیلئے تحریک چلائی، وہ بھی آج مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالتوں کے بیانات نہیں فیصلے بولتے ہیں، پانامہ لیکس سے پینڈورا پیپرز، آٹا چور سے چینی چور تک کسی بھی مجرم کو سزا نہیں ملی ہے۔ صوبائی امیر نے زور دیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے بھرپور تیاری کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 964905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش