0
Tuesday 23 Nov 2021 09:53

نبی رحمت اللعالمین(ص) ہماری پہچان ہیں، سعد رضوی

نبی رحمت اللعالمین(ص) ہماری پہچان ہیں، سعد رضوی
اسلام ٹائمز۔ امیر تحریک لبیک پاکستان سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کے پہلے عرس میں ملک بھر اور دیگر ممالک سے لوگوں نے شرکت کی، لاکھوں کارکنان اور عاشقان مصطفی (ص) کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شوریٰ ارکان سے خطاب میں امیر تحریک لبیک کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی آخری سانس تک نظام مصطفی(ص) اور غلام مصطفی(ص) کے اعزاز کا تحفظ کرنا ہے۔ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ نبی رحمت اللعالمین (ص) ہماری پہچان ہیں اور لبیک یا رسول اللہ (ص) کا نعرہ دین دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھاتا ہے، تحریک کے عہدیداروں اور کارکنوں نے عرس کے تین روز انتھک اور بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 964967
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش