0
Tuesday 23 Nov 2021 19:47

حیدرپور انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کی جائے، عوامی نیشنل کانفرنس

حیدرپور انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کی جائے، عوامی نیشنل کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ حیدرپورہ میں تعزیت پرسی کا سلسلہ آج کو بھی جاری رہا اور کئی سیاسی و سماجی جماعتوں کے وفود نے محمد الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ سیاسی جماعتوں میں میں پی ڈی پی، اپنی پارٹی اور عوامی نیشنل کانفرنس کے وفود شامل تھے۔ اپنی پارٹی کے ایک وفد نے پارٹی کے صدر الطاف احمد بخاری کی ہدایت پر برزلہ اور کنی پورہ جاکر حیدپورہ تصادم میں شہید کئے گئے معصوم شہریوں محمد الطاف بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کے گھر جاکر لواحقین کی تعزیت پرسی کی اور ان کی ڈھارس بندھائی جبکہ عوامی نیشنل کانفرنس کے وفد نے بھی مہلوکین کے گھر جاکر عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے تعزیت پرسی کی۔ ایک بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے جنرل سکریٹری رفیع احمد میر کی قیادت میں اس وفد میں ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین اور ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ بھی شامل تھے۔ وفود نے ان دونوں جگہوں پر لواحقین کے ساتھ ملاقات کرکے سوگوار کنبوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

رفیع احمد میر نے اس موقعہ پر کہا کہ اپنی پارٹی اس تصادم کے پہلے روز سے ہی غیرجانبدار تحقیقات اور معصوم شہریوں کی نعشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کے حق میں تھی، تاکہ لواحقین کی ان کی آخری رسومات ادا کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی طریقے سے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کا جواز پیش نہیں کیا جاسکتا اور مستقبل میں ایسے واقعات کو پیش آنے سے روکنے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کو اقدام کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکام کو حیدرپورہ واقعہ کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگ ایک غیر جانبدارانہ اور منصفانہ نظام پر اپنا اعتماد برقرار رکھ سکیں۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ ان سوگوار کنبوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور اس واقعے کے بارے میں بنیادی حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔ اس دوران عوامی نیشنل کانفرنس کے وفد نے سینئر نائب صدر مظفر احمد شاہ کی قیادت میں حیدرپورہ تصادم آرائی میں شہید کئے گئے ڈاکٹر مدثر گل اور الطاف احمد بٹ کے گھر جاکر لواحقین کی تعزیت پرسی کی۔
خبر کا کوڈ : 965060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش