0
Sunday 28 Nov 2021 21:52

لبنان اسرائیلی چنگل سے باہر نکل آیا ہے اور کبھی واپس نہ پلٹے گا، محمد رعد

لبنان اسرائیلی چنگل سے باہر نکل آیا ہے اور کبھی واپس نہ پلٹے گا، محمد رعد
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے پارلیمانی اتحاد کے سربراہ محمد رعد نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں اس "طائف معاہدے" کے خلاف فوجی بغاوت پر خبردار کرتے ہوئے کہ جو سال 1989ء میں دستخط ہوا تھا اور اس کے مطابق لبنانی صدر کا عہدہ مارونی عیسائیوں، وزیراعظم کا عہدہ اہلسنت اور چیئرمین پارلیمنٹ کا عہدہ اہل تشیع کے لئے مختص کیا گیا تھا، تاکید کی ہے کہ اس اقدام کا مقصد غاصب صیہونی رژیم کو اطمینان بخشنا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے مطابق محمد رعد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے منصوبے کا مقصد غاصب صیہونیوں کو اس بات کا اطمینان دینا ہے کہ لبنانی قوم اس کی جارحانہ سیاست کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی جس کی روشنی میں غاصب صیہونی رژیم دوستانہ تعلقات پر مبنی اپنی سیاست کو مزید آگے بڑھا سکے۔

حزب اللہ لبنان کے پارلیمانی اتحاد کے سربراہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ لبنان کی قومی کرنسی، غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وابستہ ہونے کے باعث گری ہے جبکہ بیروت کی اختیار کردہ سیاست بھی دوسرے ممالک کی سیاست پر استوار ہونے کے باعث شکست سے دوچار ہے۔ محمد رعد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ نے لبنانی عوام کے وقار کو بلند کرنے کے لئے اپنے جوانوں کا پاک خون پیش کیا ہے، تاکید کی حزب اللہ لبنان یہ چاہتی ہے کہ لبنان خود مختار بنے اور لبنانی قوم کا مفاد بھی اس کی امنگوں اور ارادوں کے مطابق قومی فیصلوں پر استوار ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ اب دفاعی توازن بگڑ کر اسرائیلی لابی اور غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے خواہاں حلقوں کے حق میں چلا گیا ہے تو سخت غلطی پر ہے کیونکہ لبنان اب اسرائیلی چنگل سے باہر نکل چکا ہے اور کبھی واپس نہ پلٹے گا۔ انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مزاحمتی محاذ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے کے لئے اپنائے جانے والے تمام ہتھکنڈے شکست سے دوچار ہو چکے ہیں، تاکید کی کہ بیروت میں انجام پانے والا "الطیونہ" قتل عام پہلے سے ڈیزائن کیا گیا اور لبنان کو خانہ جنگی میں دھکیلنے کا ایک فتنہ تھا۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں لبنانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی فریق کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ کو خانہ جنگی میں دھکیل دے جس کے بعد آپ پر ایک ایسا معاہدہ مسلط کیا جائے کہ جس سے خطے میں ایک نیا دفاعی توازن حاکم ہو جائے۔
خبر کا کوڈ : 965892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش