0
Monday 29 Nov 2021 20:45

تبدیلی سرکار نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بعد صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا، امتیاز شیخ

تبدیلی سرکار نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بعد صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا، امتیاز شیخ
اسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سی این جی سیکٹر اور صنعتوں کو گیس کی بندش پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بعد صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا ہے۔ وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کی گیس بندش سے سندھ بھر میں ہزاروں افراد بے روزگار ہوجائیں گے، وفاقی حکومت قدرتی گیس کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہی ہے، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا سندھ کے سی این جی اسٹیشن کو ڈھائی ماہ گیس بندش کا فیصلہ ظالمانہ اقدام ہے۔ وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کو آرٹیکل 158 کے تحت منصفانہ طریقے سے گیس فراہم کی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف تحقیقات کرائی جائے، اداروں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، حکمرانوں کی نااہلی عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 966052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش