0
Monday 29 Nov 2021 22:26

گلگت بلتستان آئینی صوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، خالد خورشید

گلگت بلتستان آئینی صوبے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے گلگت بلتستان آئینی صوبے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جی بی صوبہ ہماری دور حکومت میں ہی بنے گا۔ جی بی میں بجلی کے نظام کی بہتری کیلئے طویل المدتی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔ 2 ارب روپے سے تاریخ میں پہلی بار کنسلٹنسی کے زریعے عوام کے دیرینہ مسئلے میں واضح کمی رونما ہوگی۔ انہوں نے کہ سکردو ایئرپورٹ کو انٹرنیشنل اور گلگت انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی فزیبیلٹی پر کام جاری ہے۔ جی بی میں دو انٹرنیشنل ائیرپورٹس کے قیام سے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ جی بی سیاحت کا حب بننے جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے مزید کہا کہ جی بی کا بجٹ تاریخ میں پہلی مرتبہ 66 ارب سے بڑھا کر 106 ارب کر دیا ہے۔

خالد خورشید نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیحات میں تعلیم، صحت، سیاحت اور غریب و متوسط طبقے کی زندگی آسان بنانا ہے۔ بجلی بلنگ کے نظام میں جدید نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ ریجنل گرڈ کے اوپر کام ہو رہا ہے۔ 150 میگا واٹ کے پاور پراجیکٹس کا اضافی ہماری حکومت کا اہم منصوبہ ہے۔ شعبہ صحت میں مزید بہتری لا رہے ہیں، تمام اضلاع کے ہسپتالوں میں ICU کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی صوبے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور گلگت بلتستان صوبہ ہماری حکومت ہی بنائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف 2 سے 3 میڈیکل کالجز بنائیں گے بلکہ ان میں کلاسز کا اجراء بھی ہوگا۔خطے کہ تاریخ میں پہلی بار ہاؤس جاب اور ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن پر بھی اقدامات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 966063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش