0
Thursday 2 Dec 2021 11:53

امریکا میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی

امریکا میں بھی اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے بعد امریکا میں بھی کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون  کے پہلے کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص جنوبی افریقا سے 22 نومبر کو واپس آیا تھا اور متاثرہ شخص ویکسین کا کورس مکمل کر چکا تھا۔ دوسری جانب  کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے امریکا پہنچنے کی اطلاع پر امریکی منڈیوں میں مندی دیکھنے میں آئی جس کے پیش نظر  ڈاؤ جونز ، نصدق  اور ایس اینڈ پی  میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی ۔ ادھر اومی کرون کے بعد امریکا میں پابندیاں بڑھنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پابندیوں کے پیش نظر  ائیرپورٹس، ٹرین اسٹیشن، بس اڈوں سمیت سفر کے دوران ماسک کے استعمال کی پابندی مارچ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے جس کا باضا بطہ اعلان آج متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 966535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش