0
Friday 3 Dec 2021 14:57

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، جمعیت کا وی سی آفس پر حملہ، توڑ پھوڑ

پنجاب یونیورسٹی میدان جنگ بن گئی، جمعیت کا وی سی آفس پر حملہ، توڑ پھوڑ
اسلام ٹائمز۔ جامعہ پنجاب ایک بار پھر میدان جنگ بن گئی۔ پنجاب یونیورسٹی کی کینٹین میں طلباء تنظیموں کی پھر لڑائی، ایک دوسرے پر وحشیانہ تشدد، متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔ اسلامی جمعیت کے طلباء نے وائس چانسلر آفس کا گھیراؤ کر لیا، اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن وائس چانسلر آفس میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ جمعیت کے کارکنوں نے وائس چانسلر آفس کے دروازے اور شیشے بھی توڑ دیئے۔ کارکنوں نے ایڈمن بلاک میں گھس کر املاک کو نقصان پہنچایا، جس سے ایڈمن بلاک میں کام کرتے ملازمین میں خوف ہراس پھیل گیا۔

مظاہرین نے اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کے گارڈز کو بھی دھمکیاں دیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کونسل اور جمعیت کے طلباء کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی، تنظیموں میں جھگڑا نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران شروع ہوا۔ جس کے بعد جمعیت کے کارکنوں نے کینٹین پر کھڑے پنجاب کونسل کے طلباء پر پتھراؤ شروع کر دیا، جس سے معاملہ خراب ہوا۔ جس کے بعد اسلامی جمعیت کے کارکنوں نے وائس چانسلر آفس کا گھیراؤ کر لیا۔ جمیعت کے کارکنوں کی یونیورسٹی کے سکیورٹی اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ طلبہ میں ہونیوالے تصادم کے بعد یونیورسٹی میں کینٹین بند کر دی گئی ہے جبکہ طلبہ و طالبات میں بھی خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 966681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش