0
Sunday 5 Dec 2021 20:51

ستر فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے، قدوس بزنجو

ستر فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے، قدوس بزنجو
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی اے پی کے دیگر اراکین سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ ترقیاتی عمل کو صحیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائے گا۔ کسی بھی علاقے اور حلقے سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ بی اے پی اراکین میں بی اے پی کے بانی رکن سینیٹر سعید احمد ہاشمی، صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی، مبین خان خلجی، رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی، سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند اور دیگر سے شامل تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے لئے عوام کا مفاد اور انکی عزت و احترام سب سے زیادہ مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہا تھا کہ چیک پوسٹوں کے حوالے سے عوام کے تحفظات کا تدارک کرتے ہوئے 70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کردیا گیا ہے، جبکہ اس ضمن ایک واضع پالیسی اپناتے ہوئے ضروری چیک پوسٹوں کو مشترکہ بنایا جارہا ہے۔ جہاں متعلقہ سکیورٹی اداروں کے اہلکار تعینات ہوںگے اور عوام کے لئے ہر قسم کی سہولت دستیاب ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں زراعت اور صنعتیں نہ ہونے سے روزگار کے مواقعوں کی کمی ہے اور اگر روزگار کے دستیاب ذرائع بھی نہ رہیں، تو عوام کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ اس بات کے پیش نظر سرحدی تجارت کو کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے گھروں کے چولہے نہ بجھنے پائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صوبے کے شمالی علاقوں کی ترقی کا پیکج دینے کے ہمارے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے اور جلد اسکا اعلان ہوگا۔ صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی نے شمالی بلوچستان پیکج، چیک پوسٹوں، سرحدی تجارت اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے موقف کو سراہا۔
خبر کا کوڈ : 967027
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش