0
Sunday 5 Dec 2021 21:38

سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان

سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش پر شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے سری لنکن منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے شہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے شہری ملک عدنان کو پوری قوم کی جانب سے بہادری اور شجاعت پر سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن منیجر کو بچانے کے لیے عملی کوشش کی اور ہجوم کے سامنے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی، اس کوشش پر ہم انہیں تمغہ شجاعت سے نوازیں گے۔ دوسری جانب ملک عدنان نے تمغہ شجاعت کیلئے نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 967034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش