0
Wednesday 8 Dec 2021 00:19

رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت

رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوگئی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے متعلق پراسس شروع کریں، ان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی چل رہی ہے، خدشہ ہے کہ رانا شمیم بیرون ملک نہ چلے جائیں۔ خط میں کہا گیا کہ رانا شمیم کے بیرون ملک جانے سے عدالتی کارروائی متاثر ہو گی، 13 دسمبر کو سماعت ہے اس لیے فوری پراسس کیا جائے۔ رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ رانا شمیم نے توہین عدالت شوکاز نوٹس پر تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ جو کچھ حلفیہ طور پر کہا، ثاقب نثار کا ان حقائق پر سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، ثاقب نثار سے گفتگو گلگت میں ہوئی جو پاکستان کی حدود سے باہر ہے، میں نے بیان حلفی پبلک نہیں کیا اور میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی، اپنی زندگی کے دوران پاکستان میں بیان حلفی پبلک نہیں کرنا چاہتا تھا۔

رانا شمیم نے کہا کہ برطانیہ میں بیان ریکارڈ کرانے کا مقصد بیان حلفی کو بیرون ملک محفوظ رکھنا تھا، واقعہ ثاقب نثار کیساتھ 15 جولائی 2018ء کی شام چھ بجے کی ملاقات کاہے، مرحومہ بیوی سے وعدہ کیا تھا حقائق ریکارڈ پر لاؤں گا، بیان حلفی مرحومہ اہلیہ سے کیا وعدہ نبھانے کیلئے جذباتی دباؤ میں کیا، بیان حلفی کسی سے شئیر کیا نہ ہی پریس میں جاری کیا، عدلیہ کو متنازعہ بنانا مقصد نہیں تھا، جو کچھ ہوا اس پر افسوس کا اظہار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔ رانا شمیم نے جواب میں مزید کہا کہ لندن میں ریکارڈ بیان حلفی سربمہر لفافے میں پوتے کو دیا اور اسے واضح ہدایت کی تھی کہ بیان حلفی نہ کھولا جائے نہ پبلک کیا جائے، مجھے نہیں پتہ رپورٹر کو بیان حلفی کس نے جاری کیا۔
خبر کا کوڈ : 967388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش