0
Wednesday 8 Dec 2021 10:33

پنجاب حکومت کا وزراء کے قلمدان میں تبدیلیوں کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا وزراء کے قلمدان میں تبدیلیوں کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے وزراء کے قلمدان میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار اتحادی جماعت سے صوبائی وزیر ماحولیات باؤ محمد رضوان کا قلمدان تبدیل کیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر ماحولیات کا قلمدان اب کسی متحرک شخصیت کو دیا جائے گا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ماحولیاتی اور موسمی تبدیلیوں پر کسی متحرک شخصیت کو یہ ذمہ داری دینا چاہتے ہیں۔

باؤ رضوان کی وزرات میں تبدیلی کیلئے مسلم لیگ قاف کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وزیر ماحولیات کیلئے پنجاب حکومت وزیراعظم کو چند نام تجویز کرے گی اور وزیراعظم عمران خان نئے وزیر ماحولیات کے قلمدان کی ذمہ داری کسی اور وزیر کو دینے کی منظوری دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ باؤ محمد رضوان کو بھی کسی اور محکمے کا قلمدان دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 967423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش