0
Thursday 9 Dec 2021 21:16

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے روک دیا، امجد حسین ایڈووکیٹ

وزیراعظم نے گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے روک دیا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خالد خورشید نیشنل سکیورٹی کونسل کو بلیک میل کرکے عبوری صوبے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ محض اپنے اقتدار کی خاطر عبوری صوبے پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیشنل سکیورٹی کونسل کو مختلف خدشات ظاہر کرکے عبوری صوبہ بنانے کے لئے کام کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عبوری صوبے میں سازش کر رہے ہیں، یہ دونوں گلگت بلتستان کے قومی مجرم ہیں۔ اپنے ایک بیان میں قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کا اصل اسٹیشن اسلام آباد ہے، گلگت محض دورے پر آتے ہیں۔ گلگت شہر احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، آئے روزے احتجاجی دھرنے جاری ہیں، اب تو تحریک انصاف کے اپنے کارکن بھی اس کٹھ پتلی حکومت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

جی بی مسائلستان بنا ہوا ہے، حکومت عوام کو یوکرائن کے آخری درجے کی گندم کھلا رہی ہے، یہ آخری درجے کی گندم ہے، جو جانوروں کو کھلانے کے قابل نہیں ہے۔ ایک طرف یوکرائن کی گندم دوسری طرف کوٹے میں کمی، گندم کی قیمتوں میں اضافے کے گرین سگنل بھی مل گئے ہیں۔ ان حالات میں جی بی میں مزید دھرنے اور جلسے ہونگے۔ بے حس حکومت نے گلگت بلتستان کا نظام مفلوج کر دیا ہے۔ ہسپتالوں کا نظام درھم برھم ہے، نظام تعلیم مفلوج ہوگیا ہے، بجلی لوڈ شیڈنگ کے باعث جی بی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان صورتحال میں گلگت بلتستان کے لوگ شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔ حکومت زبانی دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعوے اور وعدے کر رہی ہے، مگر عملاً کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ کابینہ کی فوج محض سرکاری بجٹ پر بوجھ بے۔ عوامی مسائل حل کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی پالیسی سامنے نہیں آرہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 967696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش