0
Friday 10 Dec 2021 21:51

اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف 6 قراردادیں منظور، 8 زیرغور

اقوام متحدہ میں اسرائیل کیخلاف 6 قراردادیں منظور، 8 زیرغور
اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج غاصب صیہونی رژیم کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کرتے ہوئے اسرائیل کو مختلف حوالوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی ای مجلے یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (UPI) کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج غاصب صیہونی رژیم کے خلاف 6 قراردادیں منظور کیں اور اسرائیل کو شام کی مقبوضہ گولان ہائیٹس سے فی الفور انخلاء کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی کے بہت سے اراکین کی جانب سے اس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے ووٹ نہیں ڈالا گیا جبکہ اس قرارداد میں غاصب صیہونی رژیم کو تمام غیرقانونی یہودی بستیوں اور غزہ کی پٹی میں سرحدی دیوار کی تعمیر کے خاتمے کا حکم دیا اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ نہتے فلسطینی و شامی عوام کے خلاف اپنے تشدد آمیز اقدامات بند کرے۔

انگریزی ای مجلے کے مطابق غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اقوام متحدہ کی یہ قرارداد 146 موافق اور 7 مخالف ووٹوں کے ساتھ منظور کر لی گئی جبکہ گولان ہائیٹس سے اسرائیلی عقب نشینی سے متعلق قرارداد 149 موافق ووٹوں کے مقابلے میں 2 مخالف ووٹوں کے ساتھ منظور کی گئی۔ واضح رہے کہ منظور کی جانے والی 6 قراردادیں ان 14 قرادادوں کا حصہ ہیں کہ جن کے بارے کہا جا رہا ہے کہ سال 2021ء کے اختتام تک یہ سب منظور کر لی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 967851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش