0
Monday 13 Dec 2021 01:24

پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں نے کی، پیپلز پارٹی

پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں نے کی، پیپلز پارٹی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ پر وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آٸی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ شازیہ عطا مری نے کہا کہ پی ٹی آٸی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوٸی، عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آٸی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیے، پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے، پی ٹی آٸی نے درجنوں اکاٶنٹ الیکشن کمیشن سے چھپاٸے، بتایا جائے کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے کس بنیاد پر پی ٹی آٸی کی فنڈنگ کی؟۔
خبر کا کوڈ : 968202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش