0
Tuesday 14 Dec 2021 00:52

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1787 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50روپے اور 43روپے کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 124500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 106739 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 968374
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش